ڈبلیو ایچ او

وائرس کےووہان لیبارٹری سے لیک ہونے کا کوئی امکان نہیں ، ڈبلیو ایچ او

جینوا (عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی ٹیم نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے آغاز سے متعلق تحقیقات ابھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچیں، تاہم اس بات کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کہ وائرس چین کی لیبارٹری سے لیک ہوا ہو۔عالمی ادارے کی ٹیم نے چینی سائنسدانوں کے ساتھ مشترکہ حتمی رپورٹ جاری کی ہے۔ ٹیم نے وسط جنوری سے 28 روز ووہان میں گزارے، جہاں وائرس کی پہلی بار تصدیق ہوئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ یہ وائرس چمگادڑوں سے کسی درمیانی واسطے مثلا پنگلین یا خرگوشوں کے ذریعے انسانوں کو لگا،

ووہان کی لیبارٹری میں مناسب حفاظتی اقدامات ہونے کے باعث وہاں سے وائرس کے لیک ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس امکان کا اظہار سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا۔ٹیم کے سربراہ پیٹر بین ایمباریک نے کہا کہ کام ابھی جاری ہے اور مزید جائزے لیے جانے چاہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گبریسس نے ایک بریفنگ میں رکن ممالک کو بتایا کہ چین کی جانب سے تعاون ناکافی تھا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی مستقبل کے مشترکہ جائزوں میں ہمہ گیر معلومات کی مزید بروقت فراہمی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں