سعید غنی

ن لیگ کے لوگ نوازشریف کی سیاست کاجنازہ نکال رہے ہیں، سعید غنی

کراچی(عکس آن لائن)ن لیگ کے لوگ نواز شریف کی سیاست کاجنازہ نکال رہے ہیں،پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی نے کہا شاہدخاقان کہہ رہے ہیں نواز شریف کو اس طرح کی سیاست نہیں کرنی چاہیے،پیپلزپارٹی کے رہنما سعیدغنی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلزپارٹی لیول پلینگ فیلڈ کی بات سب کیلئے کرتی ہے،

انتخابات کے وقت تمام جماعتوں کو یکساں ماحول ملنا چاہیے، آزادی کے ساتھ اپنی سیاسی مہم چلاسکیں،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا طریقہ اختیارکیا ہوا ہے،انہوں نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلوں پرسوال اٹھا دیتے تھے،انہوں نے کہا جیسے یہ لوگ کر رہے ہیں یہ سب مل کر پیپلزپارٹی کو نہیں ہراسکتے،چاہتے ہیں کہ پولیس بیوروکریٹس اور الیکشن کمیشن پر دبا ڈال کر وہ اپنی بات منوالیں،بشیر میمن پولیس افسران کو آئی جی کی طرح فون کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں