نیا آرڈیننس مسترد

(ن) لیگ کی پی ایم ڈی سی ختم کرنے کی مذمت ، نیا آرڈیننس مسترد کردیا

اسلام آباد (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ایم ڈی سی ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا آرڈیننس مسترد کردیانالائق، نااہل، چور اور جھوٹی حکومت ڈائیورٹ اینڈ رول پر چل رہی ہے، اتوار کے دن چوروں کی طرح پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)ختم کی گئی، پارلیمان کے بجائے ایوان صدر کو آرڈیننس جاری کرنے کے لئے ربڑسٹیمپ کے طورپر استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا قوم مررہی ہے اور حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے بھونڈے ڈرامے کررہی ہے، مہنگائی 3 سے 13 فیصد ہوگئی، توجہ ہٹاو ایک سال میں تاریخی 11000 ارب سے زائد قرض لئے، توجہ ہٹاوقومی ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2.4 فیصد ہوگئی، توجہ ہٹاوگاڑیوں کے کارخانے، صنعتیں، فیکٹریاں، دکانیں بند، لاکھوں بیروزگار، توجہ ہٹاوڈینگی کے مریض ستر ہزار سے بڑھ گئے، توجہ ہٹاو پولیو کے بہتر کیس ہوگئے، توجہ ہٹاو سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر توجہ ہٹاو۔

انہوں نے کہا عوامی توجہ دلاو نوٹسز کے لئے پارلیمان بند ہے کیونکہ حکومت مینڈیٹ چور ہے ،مینڈیٹ چور حکومت فسطائی سوچ رکھتی ہے، ورنہ پارلیمان کا راستہ اختیار کیاجاتا، چوروں کی طرح جی آئی ڈی سی کے ذریعے چہیتوں کے 300 ارب معاف کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے قوم پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جاتے ہیں، پولیو پروگرام میں تاریخی کرپشن پر عمران صاحب کی نیب کی طرح آنکھیں بند ہیں، ڈینگی ستر ہزار سے زائد افراد پر حملہ کرچکا، سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں، عمران صاحب کو میڈیا کی گردن دبانے کی فکر ہے مفت دوائی، ٹیسٹ ختم، اب ہسپتالوں کی نجکاری سے غریب کی زندگی سے کھیلنے کی سازش ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں