بائیکاٹ کی خبر

(ن) لیگ کی ای سی ایل سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کی خبر کی تردید

لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ای سی ایل سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کو ذیلی کمیٹی کے بدھ کو ہونیوالے اجلاس میں مدعو نہیں کیاگیاشہبازشریف کے نمائندے عطااللہ تاڑر اور ڈاکٹر عدنان گزشتہ روز معاملہ پر ذیلی کمیٹی کو موقف سے آگاہ کر چکے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ذیلی کمیٹی کا بائیکاٹ کرنے کی خبر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے، نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کو مشروط کرنا غیرآئینی وغیرقانونی ہے،حکومتی موقف میں تاخیر کی وجہ سے ایئرایمبولینس کی آمد تاخیر کا شکارہورہی ہے ۔

ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہاہے کہ حکومت نوازشریف کے فوری علاج میں رکاوٹ نہ بنے، نوازشریف کی صحت کے حوالے سے قانونی تقاضے پہلے ہی پورے ہوچکے ہیں، حکومت کونوازشریف کی صحت کولاحق سنگین خطرات کا قطعا احساس نہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کواب تک دومرتبہ اسٹیرائیڈزکی ہائی ڈوزدی جا چکی ہیں، اسٹیرائیڈزکی ہائی ڈوزبارباردینا نوازشریف کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

حکومت نوازشریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے جب کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کومشروط کرناغیرآئینی، غیرقانونی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرزکی ہدایت کے مطابق ایئرایمبولینس نے آج آنا تھا، حکومتی موقف میں تاخیر کی وجہ سے ایئرایمبولینس کی آمد تاخیر کا شکارہورہی ہے۔

دوسری طرف مریم اورنگزیب نے ای سی ایل سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کو ذیلی کمیٹی کابینہ کے بدھ کو ہونیوالے اجلاس میں مدعو نہیں کیاگیاشہبازشریف کے نمائندے عطااللہ تاڑر اور ڈاکٹر عدنان گزشتہ روز معاملہ پر ذیلی کمیٹی کو موقف سے آگاہ کر چکے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ذیلی کمیٹی کا بائیکاٹ کرنے کی خبر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں