عمران اسماعیل

ن لیگ نے مدتوں سے سیاست کے نام پر تجارت کی، عمران اسماعیل

کراچی (نمائندہ عکس ) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ن لیگ نے مدتوں سے سیاست کے نام پر تجارت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لکھا کہ ن لیگ نے مدتوں سے سیاست کے نام پر تجارت کی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ ن لیگ کی تجارت کا ثبوت ہے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران اسماعیل لکھتے ہیں کہ تجربہ کار بھکاریوں کو دیر لگی یہ معلوم کرنے میں کہ پیٹرول عالمی منڈی سے ملتا ہے گوال منڈی سے نہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آئی ایم ایف کے غلاموں نے ذاتی خواہش پر روس کی بجا امریکہ سے نئے اور مہنگے معاہدوں کو ترجیح دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں