جی ڈی پی

(ن) لیگ نے جی ڈی پی کو 5.8 فیصدپر چھوڑا ،اس نکمی حکومت نے منفی1.5 فیصد جی ڈی پی گروتھ کا عندیہ دےدیا

لندن (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے جی ڈی پی کو 5.8 فیصدپر چھوڑا ،اس نکمی حکومت نے منفی1.5 فیصد جی ڈی پی گروتھ کا عندیہ دے دیا ۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئتر پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا جب (ن) لیگ دور میں کم ترین ڈسکاونٹ ریٹ و مہنگائی کے ساتھ مستحکم روپیہ تھا تو کچھ لوگوں کو بڑی تکلیف ہوتی تھی۔

ہر وقت معاشی ترقی کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔اب ان کو یادآیا کہ ان چیزوں کے ریورس ہونے سے ملک کتنا بھاری نقصان اٹھا رہاہے۔ایسی ڈرامہ بازیوں نے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا معیشت کو 13-2010 میں تباہ و برباد کرنے کے بعد دوسرا راو¿نڈ شروع ہوا جس میں (ن) لیگ نے GDP کو %5.8 پر چھوڑا جو اگلے سال %7 تک کا سفر کرنے کے لئیے تیار تھی۔ اس نکمی حکومت نے منفی %1.5 GDP گروتھ کا عندیہ دے دیا یعنی %7.3 اصل کمی۔ نتیجہ بے روزگاری، غربت، مہنگائی اور بے پناہ دیگر معاشی مشکلات۔

اپنا تبصرہ بھیجیں