اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بجلی کے مہنگے ترین معاہدے کرنے والی مسلم لیگ ن نے توانائی کے شعبے کو ڈبو دیا۔
اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ قومی اداروں کو لوٹنے اور دیوالیہ کرنے والے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں اور بجلی کے مہنگے ترین معاہدے کرنے والی نااہل لیگ نے توانائی کے شعبے کو ڈبو دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ونڈ پاور پلانٹ کے 21 روپے فی یونٹ کا 30 سالہ معاہدہ کر کے قوم کو مقروض کیا اور ان ظالمانہ معاہدوں سے قومی خزانے کو 6 ہزار کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔
ہم نے وہی معاہدہ 6 روپے فی یونٹ کر کے قومی خزانے کو اربوں کا فائدہ پہنچایا۔ شہباز گل نے کہا کہ ماضی میں کرائے پر رکھے گئے وزیر اعظم کرپشن کی جواب دہی سے قاصر ہیں اور نالائقوں سے جواب طلبی کی جائے تو دوسروں پر الزام دینے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن کے فلیٹ، قطر کا خط، بجلی گھروں میں کِک بیکس آپ لوگوں کی آٹ پٹ ہے اور مسز اوبامہ سے اسکولوں کا مال لے کر ہڑپ کر جانا یہ تھی آپ کی ٹوٹل آوٹ پٹ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ یہ قوم کے لیے تو 20 ارب روپے کا کرنٹ اکانٹ خسارہ اور 40 ارب روپے کا تجارتی خسارہ چھوڑ کر گئے تھے لیکن ان کی ذاتی کاروبار کی آوٹ پٹ اچھی تھی۔