افتخار ٹھاکر

نیک نیتی سے کام کرتا ہوں ،دعائوں پر بھی ایمان کی حد تک یقین ہے ، افتخار ٹھاکر

لاہور(عکس آن لائن) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور کامیڈین اداکار افتخا رٹھاکر نے کہا ہے کہ خدا کسی کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیتا اور اسے اس کا صلہ کسی نہ کسی صورت میں ضرور ملتا ہے ،

نیک نیتی سے کام کرتا ہوں اور میرا دعائوں پر بھی ایمان کی حد تک یقین ہے ، میں نے روزی روٹی کمانے کے لئے ٹائروں کو پنکچر لگانے سمیت بہت سے کام کئے ہیں اور آج خدا کی ذات نے اتنا نوازا ہے جتنا بھی شکر کروں وہ کم ہے۔ ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ دنیا میں یہ کبھی نہیں ہوا اورنہ ہو سکتا ہے کہ جس نے سچی لگن کے ساتھ محنت کی ہو اور اس کو خدا کی ذات نے صلہ نہ دیا ہو۔

اس کی زندہ مثال میری اپنی ذات ہے اور پھر شوبز سمیت دیگر شعبوں میں اس کی بے شمار مثالیں موجود ہیں ۔آپ نیک نیتی سے محنت کر دیکھیں بند راستے بھی خود بخود کھلنا شروع ہو جائیں گے لیکن اس کے لئے صبر شرط ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں