نیپرا

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1.66 روپے فی یونٹ اضافہ کردیا

اسلام آباد(عکس آن لائن )مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔نیپرا نے جمعرات کے روز بجلی کی قیمت میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نیپرا کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آئندہ ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگا۔ آئندہ ماہ صارفین 20 ارب روپے سے زائد اضافی رقم ادا کریں گے۔یاد رہے کہ نیپرا نے 2 اکتوبر کو بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں