منصوبہ

نیٹو کی خاص طور پر مخصوص اور متعین شدہ ملٹری فورس سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے تعینات کی جائے گی،سیکرٹری جنرل

برسلز(عکس آن لائن) نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو مستقبل میں روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں اپنی سرحدوں پر مستقل فوج تعیناتکرنے کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نیٹو کی خاص طور پر مخصوص اور متعین شدہ ملٹری فورس سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے تعینات کی جائے گی۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ نیٹو پالیسی میں ایک بنیادی تبدیلی کرنے جا رہا ہے جو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اقدامات کے طویل مدتی نتائج کی عکاسی کرے گی۔

جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ جو صورت حال ہم اس وقت دیکھ رہے ہیں وہ ایک نئی حقیقت ہے، وہ یورپی ممالک کی سلامتی کے لیے اب ایک معمول کی بات ہے، اور اس مقصد کے لیے ہم نے اپنے فوجی کمانڈروں سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ہمیں آپشنز فراہم کریں جس کے ساتھ ہم نیٹو کی طویل مدتی پالیسی کا دوبارہ تعین کر سکیں۔اسٹولٹن برگ کا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی پالیسی ری سیٹ کے بارے میں فیصلے جون میں میڈرڈ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں