امریکی صدارتی انتخاب

نیویارک کے سابق میئر کا امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

واشنگٹن(عکس آن لائن) نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلوم برگ نے امریکہ کے صدارتی انتخابات 2020میں حصہ لینے کیلئے اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے،گزشتہ روز انہوں نے اس سلسلے میں ایک منٹ کی ویڈیو لانچ کی 77سالہ مائیکل نے اپنی مہم کے دوران خود کو ملازمتیں پیدا کرنے والا ،رہنما اور مسائل حل کرنے والے کے طو رپر پیش کیا ہے،

انہوں نے اعلان کیا کہ ڈیموکریٹ سے تعلق رکھنے والے مائیکل نے کہا ہے کہ امیر لوگوں کو زیادہ ٹیکس دینے چاہیے اور درمیانی کلاس کو اپنا منصفانہ حصہ ڈالنا چاہیے، اور ہر ایک کیلئے ہیلتھ انشورنس ہونی چاہیے،انہوں نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے اور امریکہ کی دوبارہ تعمیر کیلئے میدان میں اترا ہوں۔مجھے یقین ہے کہ کاوربار ،حکومت اور دیگر امور میں میرا تجربہ مجھے کامیاب بنادیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں