نیوزی لینڈ کرکٹ نے ثقلین مشتاق کو دوبارہ کوچنگ پینل میں شامل کرلیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)نیوزی لینڈ کرکٹ نے ثقلین مشتاق کو دوبارہ کوچنگ پینل میں شامل کرلیا، پاکستان کے سابق کوچ بنگلہ دیش میں کیوی ٹیم کو اسپن بولنگ کی کوچنگ دیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ثقلین مشتاق کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کوچنگ اسٹاف میں شامل کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس سال نومبر۔ دسمبر میں بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ کھیلے گی۔ثقلین مشتاق اس سے قبل دورہ پاکستان میں بھی کیوی ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں