نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ میں کوروناپابندیاں مکمل ختم کرنیکاااعلان

ویلنگٹن (عکس آن لائن)نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث عائد تقریبا تمام پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ اب نیوزی لینڈ جانے والوں کے لیے کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن کے ثبوت فراہم کرنا بھی لازمی نہیں ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کووڈ انیس کے حوالے سے نیوزی لینڈ کی اس نئی حکومتی پالیسی کا اعلان پیر بارہ ستمبر کے روز ملکی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب پورے ملک میں صحت کے شعبے اور بزرگ شہریوں کی رہائش گاہوں کے علاوہ ہر جگہ پر چہروں پر حفاظتی ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم کی جا رہی ہے۔وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ویلنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم کووڈ انیس کے خلاف حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اپنی پالیسی کا موجودہ صفحہ پلٹ دیں۔

اب ہمیں ان غیر معمولی اقدامات کی کوئی ضرورت نہیں، جو ماضی میں ہم سب کے لیے لازمی تھے۔وزیر اعظم آرڈرن کے مطابق اب نیوزی لینڈ کا سیاحتی سفر کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے یہ لازمی نہیں ہو گا کہ وہ اس ملک میں داخلے کے بعد اپنا پہلا کورونا ٹیسٹ فورا اور دوسرا پانچ روز بعد کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سیاح رضاکارانہ طور پر ایسا کرنا چاہیے، تو اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں