نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ سخت لاک ڈاؤن میں آئندہ ہفتے سے نرمی کرے گا،وزیر اعظم جیکنڈا آرڈرن

ویلنگٹن (عکس آن لائن) نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے کچھ روز قبل ملک بھر میں سخت اقدامات کئے گئے جن کے تحت دفاتر ، سکول اور تمام غیر ضروری خدمات بشمول بارز ، ریستوراں ، کیفے اور کھیل کے میدان سب کچھ لاک ڈاؤن کے باعث بند کردئیے گئے تھے تاہم اب صورت حال بہتر ہونے پر اگلے ہفتے سے لاک ڈاؤن کے سخت اقدامات میں نرمی کی جارہی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیکنڈا آرڈرن نے نیوز کانفرس میں کہا ہے کہ 27 اپریل سے نیوزی لینڈ الرٹ لیول 4 سے باہر نکل آئے گا جس کے بعد اگلے ہفتے سے لاک ڈاؤن کے سخت اقدامات میں نرمی کی جائے گی۔ نیوزی لینڈمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1440 ہوگئی ہے اور صرف 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں