نیشنل ہائی وے اتھارٹی

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کھرب 10 ارب 79 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک مجموعی طور پر ایک کھرب 10 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے رواں سال این ایچ اے کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کھرب 54 ارب روپے کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے کاریک کوریڈور کے لئے 2 ارب 40 کروڑ، بسیمہ خضدار کے لئے ایک ارب 50 کروڑ، ڈی آئی خان میں دو رویہ پل کی تعمیر کے لئے ایک ارب، برہان حویلیاں ایکسپریس وے کے لئے ایک ارب 15 کروڑ، ڈی آئی خان ایم ون موٹر وے کے لئے 11 ارب 50 کروڑ، سرائے گمبیلا کوہاٹ سیکشن کے لئے 3 ارب، جگلوٹ سکردو روڈ کے لئے 3 ارب50 کروڑ، کراچی لاہور موٹر وے کے لئے 4 ارب 50 کروڑ، پشاور نادرن بائی پاس کے لئے 2 ارب 50 کروڑ، این 70 کے لئے 66 کروڑ، ژوب کچلاک روڈ کی تعمیر کے لئے 3 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں