نیشنل ٹی 20کر کٹ

نیشنل ٹی 20کر کٹ ٹونا منٹ ،نادرن پنجاب نے سدرن پنجاب کوبا آسا نی 5وکٹوں سے شکست دیدی

فیصل آباد (عکس آن لائن )اقبال سٹیڈیم کھیلے جا نے والے نیشنل ٹی 20کر کٹ ٹونا منٹ کے دوسرے روز کے پہلے روز نادرن پنجاب کر کٹ ٹیم نے سندرن پنجاب کر کٹ ٹیم کوبا آسا نی 5وکٹوں سے شکست دے دی مطلوبہ حدف 19ویں اوور میں پورا کر لیا جار حا نہ بیٹنگ کر نے پر آصف علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

تفصیل کے مطا بق سندرن پنجاب کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ان کا کو ئی بھی بلے باز سہیل تنویر اور محمد عا مر کی گیندوں کا سا منا نہ کر سکا ساو تھرن پنجاب کی کرکٹ ٹیم مقررہ اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پرصرف 139رنز بنا سکی عا مر یامین 33رنزصہیب25رنز کے سا تھ نما یاں بلے باز رہے جبکہ وہاب ریاض نے 16رنز بنا ئے جواب میں ناردرن پنجاب کی بھی 2ابتدا ئی وکٹیں 17رنز پر گر گئی مگر اس کے بعد عمر امین اور محمد نواز کے ما بین63رن کی پاٹنر شپ نے ٹیم کو سنبھالا دیا عمر امین نے 2چھکوں اور 4چوکو ں کی مدد سے 50اور محمد نواز نے 24رنز بنا ئے جبکہ مڈل آرڈر بلے باز آصف علی نے 24گیندوں پر 3چھکوں اور3چوکوں کی مدد سے 44ریز کی شاندار انگز کھیلی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں