لاہور (عکس آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے، یہ نیب اور شریف فیملی کے معاملات ہیں، نیب کے معاملات کیساتھ وفاقی اور پنجاب حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا آج شہباز شریف ماڈل ٹاون سے بغیر کسی رکاوٹ کے عدالت پہنچے، وزرائ حکومت میں ہوتے ہیں اس لئے انہیں تمام اداروں کی معلومات ہوتی ہیں،
انہوں نے بجٹ میں کونسی توپیں اور ہائیڈروجن بم چلانا ہے، کبھی یہ ٹڈی دل کی بات کرتے ہیں کبھی اٹھارویں ترمیم کی، کرپشن کی ماں کب تک خیر منائے گی، کبھی تو نیب اور تحقیقاتی اداروں میں چھری تلے آئے گی۔