شاہد خاقان عباسی

نیا پاکستان ہے، لوگ روٹی کھانا چھوڑ دیں تو مسئلہ ہی ختم ہو جائے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہے، لوگ روٹی کھانا چھوڑ دیں تو مسئلہ ہی ختم ہو جائے، نئے پاکستان کے لیے ووٹ دیا اب عوام بھگتیں، 70 روپے کلو آٹا بک رہا ہے،یہ اپنی ناکامی پر شرمندہ بھی نہیں، آٹا نہیں دے سکتے تو شرمندہ تو ہو جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا حکومت کا ہر دن پاکستان کی عوام پر بھاری ہو گا، عمران خان تو ٹیکس بھی ادا نہیں کرتے، کسی بھی ایشو پر اسمبلی میں بات ہوتی ہے، بد قسمتی سے اسمبلی چل نہیں رہی، الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی پر بیٹھ کر بات کرنا اچھا ہے، اس کے بغیر معاملات چل نہیں سکتے

اپنا تبصرہ بھیجیں