منزلیں آسان پروگرام

نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کا دوسرا مرحلہ،14ارب سے دیہی علاقوں میں کارپٹڈ سڑکیں بنائی جائینگی

حیدرآباد ٹاﺅن (عکس آن لائن )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرنیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کا دوسرا مرحلہ14ارب روپے سے دیہی علاقوں میں کارپٹڈ سڑکیں بنائی جائیں گی-زرائع کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے اعلی سطحی اجلاس میں کہا کہ موجودہ حکومت دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے سر گرم عمل ہے۔

دوسرے مرحلے میں دور دراز دیہی علاقوں کی 1076 کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہوں گی اورمجموعی طور پر 154 دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی-دیہی سڑکوں کی تعمیر سے کھیت تامنڈی رسائی بہتر ہوگی-عثمان بزدار نے کہا کہ کاشتکار کو اپنی فصل بروقت اور باآسانی مارکیٹ تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

ان سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف دیہات میں رہنے والے لوگوں کو آمد و رفت کی سہولت ملے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا-عثمان بزدارنے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ماضی کی حکومت نے شوبازی زیادہ کی اور کام کم کئے ہماری حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کام ہی کئے ہیں -نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 1236 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی گئی-عثمان بزدارنے کہا کہ پنجاب کے دیہات میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پہلے مرحلے پر15 ارب روپے خرچ ہوئے-نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کیلئے آئندہ سال بھی خصوصی فنڈز رکھے جائیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں