نیازی حکومت

نیازی حکومت کا خاتمہ پاکستان کے ہر مکتبہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی کی آواز ہے، اقبال صدیق سدھو

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) نیازی حکومت کا خاتمہ پاکستان کے ہر مکتبہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی کی آواز ہے ہماری تحریک سلیکٹڈ حکومت کے اختتام تک جاری رہے گی

ان خیالات کا اظہار اقبال صدیق سدھو صدر مسلم لیگ (ن) سٹی چوہدری گلزار احمد باٹھ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ عطاءاللہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سٹی عبدالستار انیس سابق کونسلر میونسپل کمیٹی میاں طارق محمود سابق کونسلر میاں محمد ظفر ممبر سوشل میڈیا ٹیم شیخ محمد مشتاق میاں محمد شہباز انصاری استاد شاہد بجلی والے اور ملک ندیم احمد ممبر سوشل میڈیا ٹیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ عمرانی ٹولے نے اپنی 2 سال سے زائد عرصے کے دور حکومت ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ان کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہے مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ان کی خارجہ پالیسی بھی ملک کی سلامتی کیلئے نیک شگون نہیں ہے یہ سلیکٹڈ حکمران اپنی نااہلی کا ملبہ قومی اداروں پر ڈال کر ان کو متنازعہ بنا رہے ہیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک قانون کی بالادستی، آزاد عدلیہ، عوامی حقوق کے تحفظ اور اس نااہل حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں