کشمیریوں

نہتے کشمیریوں پر جبر و بریت سے مودی سرکار کا سیاہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے ‘ہمایوں اختر خان

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ بھارت نے طاقت کے بل بوتے پر کئی دہائیوں سے کشمیریوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیں لیکن کشمیریوں نے ہر طرح کی قربانی دے کر آزادی کی تحریک کیلئے پر امن جدوجہد کی ایک تاریخ رقم کی ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے مظلوم کشمیریوں پر بھارت کے جبر اور بربریت کو دنیا کے سامنے موثر انداز میں اجاگر کرنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کیا ہے ۔ یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے منعقدہ تقریب میںخطاب کرتے ہوئے ہمایوں اخترخان نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی لازوال جدوجہد کو ہر لمحے دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے گا اور ان کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہاکہ نہتے کشمیریوںنے اپنے حق خود ارادیت کیلئے طویل جدوجہد سے تاریخ رقم کی ہے ۔ دنیا کے مہذب معاشروںکو مظلوم کشمیریوں کے حقوق کے لئے اپنی آوازبلندکرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر جبر و بریت سے مودی سرکار کا سیاہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے اورانشااللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو بھارت کے غاصبانہ قبضے سے نجات ملے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں