لاہور ہائیکورٹ

نگران پنجاب حکومت کو ہٹانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور(عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کو ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل زمان وردگ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت نے درخواست کو اس نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی۔ وکیل درخواست گزار نے مقف اختیار کیا کہ نگران حکومت کا تقرر 90 روز کیلئےعمل میں لایا گیا تھا، 90 روز گزرنے کے بعد نگران حکومت اور کابینہ کی آئینی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔ درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت نگران پنجاب حکومت کوعہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں