ڈاکٹر جاوید اکرم

نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا انڈس ہسپتال کا تفصیلی دورہ ، اجلاس کی صدارت

لاہور (عکس آن لائن)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن کا تفصیلی دورہ کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے انڈس ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں سید بابر علی، سید شاہد علی، رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک، عارف سعید، ڈاکٹر میاں احسن و دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

انڈس ہسپتال کی انتظامیہ نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے زیر تعمیر ڈینٹل کالج جوبلی ٹاؤن کا دورہ بھی کیا۔پرنسپل ڈی مونٹ کالج نے زیر تعمیر ڈینٹل کالج میں جاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن میں مریضوں کو صحت کی بین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

انڈس ہسپتال نیٹ ورک پاکستان بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے۔ انڈس ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جسٹس (ر) اکرم روڈ پر آپکا کلینک چلارہے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ آپکا کلینک پر تمام سینئر کنسلٹنسی اللہ پاک کی رضا کی خاطر مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم خیرات دینے میں پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ پاکستان آبادی کے اعتبار سے اگلے بیس سال بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک بننے جا رہا ہے۔

ہمیں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔ سید بابر علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہاں آکر میرا خون بڑھ گیا۔ انڈس ہسپتالوں میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے ڈیپارٹمنٹ بنایا جائے۔انڈس ہسپتالوں میں ملازمین کی معیار زندگی بلند ہونا چاہئے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں