محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف ضلع بھر میں کریک ڈان کا حکم

شیخوپورہ (عکس آن لائن)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈان کا حکم دیدیا ۔ ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال انداز میں کام کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں پرائس کنٹرول کیلئے مثبت انداز میں فرائض سرانجام دیں۔ ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے اور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جائے ، عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کا مفاد سب سے زیادہ عزیزہے،منافع خور مافیا کو من مانی نہیں کرنے دیں گے اور شہریوں کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام عملی اقدامات اٹھائیں گے اور عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں