نگران وزیراعلی پنجاب

نگران وزیراعلی پنجاب کا باغ جناح میں غیر ضروری دفاتر ختم کرنے کا حکم

لاہور (عکس آن لائن ) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے باغ جناح میں غیر ضروری دفاتر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ محسن نقوی نے باغ جناح لاہور کا دورہ کیا، مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا، باغ جناح کے مختلف حصے دیکھے، عقب میں گندگی اور بے ترتیبی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی پنجاب نے باغ جناح میں واقع بابا ترت مراد شاہ کے مزار کے اطراف کا بھی معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے باغ جناح میں غیر ضروری دفاتر ختم کرنے کا حکم دیا اور ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ باغ جناح کی اپ گریڈیشن کا پلان چند روز میں تیار کر کے پیش کیا جائے۔ نگران وزیراعلی نے باغ جناح کو لندن کے باغات کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزرا عامر میر، اظفر علی ناصر، بلال افضل، سیکرٹریز وائلڈ لائف، تعمیرات ومواصلات، ڈی جی وائلڈ لائف، ڈی جی پی ایچ اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں