شیخ رشید

نگران وزیراعظم کیلئے انٹرویو شروع ہوچکے ہیں‘ سیاسی پنڈت شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ عکس) سابق وزیر داخلہ اور سیاسی پیشنگوئیوں کے حوالے سے مشہور شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ نگران وزیر اعظم کےلئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرویو شروع کر دیے گئے ہیں‘زرداری نے ان کو وہاں مارا ہے جہاں پانی نہیں ملتا‘تکلیف کہیں اور ہے جبکہ درد کہیں اور سے اٹھ رہاہے‘یہ لوگ جتنی دیر کریں گے اتنی سیاسی قبر کھودیں گے‘ پہلے جو ہوا وہ ہمارے حق میں چلاگیا ،کل جو ہوا وہ بھی حق میں ہے‘ایف آئی اے سے زرداری‘ ،فریال اور حمزہ شہبازکے کیسز واپس لینے کا کہاجارہاہے ‘یہ لوگ ایف آئی اے اور نیب کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے ‘

آئندہ عام انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کا معاملہ عمران خان خود دیکھیں گے۔ ۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہاکہ آصف علی زرداری نے ان کو وہاں مارا ہے جہاں پانی نہیں ملتا،تکلیف کہیں اور ہے جبکہ درد کہیں اور سے اٹھ رہاہے،وزارتیں بانٹنے میں ان سب کے اپنے مفادات ہیں ،یہ لوگ جتنی دیر کریں گے اتنی سیاسی قبر کھودیں گے، پہلے جو ہوا وہ ہمارے حق میں چلاگیا ،کل جو ہوا وہ بھی حق میں ہے۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایف آئی اے سے آصف زرداری ،فریال تالپور اور حمزہ شہبازکے کیسز واپس لینے کا کہاجارہاہے لیکن یہ لوگ ایف آئی اے اور نیب کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے ،

ادارے سب کچھ دیکھ رہی ہیں شیخ رشید نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کا معاملہ عمران خان خود دیکھیں گے جبکہ سندھ میں انتخابی مہم بھی وہ خود چلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں