نگراں وزیراعظم

نگران وزیراعظم کا نیپال میں زلزلے سے ہونیوالے نقصان پراظہار افسوس

اسلام آباد (عکس آن لائن) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیپال میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

نگران وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں لکھا کہ ہماری ہمدردیاں گزشتہ رات نیپال میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں نیپال کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان نیپال کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ نیپال میں رات گئے آنیوالے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں