نگراں وزیراعظم

نگران وزیراعظم ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ازبکستان چلے گئے

اسلام آباد (عکس آن لائن) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ تاشقند ازبکستان چلے گئے جہاں وہ 16ویں اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ای سی او ویژن 2025 ، تجارت، ٹرانسپورٹ کے شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پر بات کریں گے۔

وزیراعظم کنیکٹیویٹی، توانائی، سیاحت اور اقتصادی ترقی اور پیداواری شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ تنظیم کے مستقبل کے کام اور علاقائی روابط اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کا وژن پیش کریں گے، وزیر اعظم ازبکستان کی قیادت اور سمٹ میں شریک دیگر رہنماں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں بھی شامل ہوں گے۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن کے طور پر پاکستان ای سی او خطے کے روابط اور باہمی خوشحالی کے اہداف کے لیے پرعزم ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں