لاہور (عکس آن لائن) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ نو از شریف آج تک لندن کے کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے، ابھی تک نہ کوئی آپریشن ہوا نہ ہی ایسی کوئی اطلاع دی گئی، اس لئے قانونی، اخلاقی اور میڈیکل بنیاد پر نواز شریف کی ضمانت پر توسیع نہیں بنتی۔منگل کو وزیرقانون پنجاب اور وزیر صحت پنجاب نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔
نیوز کانفرنس سے وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے ضمانت میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی، جس پر میڈیکل بورڈ کے متعدد اجلاس ہوئے اور رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ خصوصی کمیٹی نے نواز شریف کی مزید رپورٹس مانگی تھیں، کمیٹی نے 3دن تک اجلاس کئے اور موجودہ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا جبکہ نواز شریف کی جانب سے کمیٹی کو صحت سے متعلق تازہ رپورٹس مانگی گئیں جو جمع نہیں کرائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج تک لندن کے کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے، ابھی تک نہ کوئی آپریشن ہوا ہے نہ ہی ایسی کوئی اطلاع دی گئی، اس لئے قانونی، اخلاقی اور میڈیکل بنیاد پر نواز شریف کی ضمانت پر توسیع نہیں بنتی، پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے اور صوبائی کابینہ کی سفارش اب وفاقی حکومت کو بھجوائی جائے گی