عظمی بخاری

نوٹ کی چمک اور بوٹ پالش سے مستفید ہونے والے ووٹ کے آج تقدس کی بات کررہے ہیں’عظمی بخاری

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اللہ کی شان ہے نوٹ کی چمک اور بوٹ پالش سے مستفید ہونے والے ووٹ کے آج تقدس کی بات کررہے ہیں،ضمیر فروشوں اور نقب زنوں کا ٹولہ اضطرابی کیفیت میں مبتلا ہے۔ اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ خادمہ جی پی ٹی آئی کے اپنے ارکان کی جعلی وزیراعظم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔

فونز کالز سے ارکان اسمبلی پر دبا ڈالتے آپ لوگوں شرم آنی چاہیے۔یوسف رضاگیلانی کو پی ٹی آئی کے ارکان بھی ووٹ دیں گے۔کل دن عمران خان کے سیاسی مستقبل کا تعین کرے گا،ایک کھلنڈرے نے تجربے کرتے کرتے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے ارکان اگر ملک و قوم سے مخلص ہیں تو ووٹ ڈالتے وقت اپنے ضمیر کی آواز سنیں،پوری دنیا جانتی ہے حفیظ شیخ آئی ایم ایف کا بندہ ہے۔آئی ایم ایف کو ووٹ دینا ملک کو مزید تباہی کی طرف لے جانے کے مترادف ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں