چاول کی برآمدات

نومبر 2019ء کے دوران چاول کی برآمدات میں 24.5فیصد اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)نومبر 2019ء کے دوران چاول کی برآمدات میں 24.5فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق نومبر2019ء کے دوران چاول کی قومی برآمدات 202.1ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ نومبر2018ء میں برآمدات کا حجم 162.3ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح نومبر2018ء کے مقابلہ میں نومبر2019ء کے دوران چاول کی برآمدات میں 39.8ملین ڈالر یعنی 24.5فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں