'خادم حسین

نومبر میں مسلسل تیسرے ماہ برآمدات میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی ‘خادم حسین

لاہور(عکس آن لائن ) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ نومبر میں مسلسل تیسرے ماہ برآمدات میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور صنعتی شعبہ بھی ترقی کرے گا انہوںنے کہا کہ رواں مالی سال حکومتی اقدامات اور مراعات کے ساتھ ساتھ برآمدی شعبہ کی کاوشوں سے ملکی اشیاء کی برآمدات میں اضافہ کا مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ ایشیاء کی بڑی معاشی قوت بننے اور ملک میں معاشی استحکام کیلئے برآمدات بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے اس کیلئے دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو فعال کیا جائے اور ان کے ذریعے بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے اور سفارتخانوں میں موجود ٹریڈ آفیسرز کو اس سلسلہ میں ٹارگٹ دیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک غیر ملکی سرمایہ کاروں سے رابطہ کرکے انہیں ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کریں نیز ملکی مصنوعات کی نمائشوں سے بیرون ملک ملکی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کریں تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو جس سے ملکی صنعتیں بھی ترقی کرینگی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں