کراچی(عکس آن لائن) نومبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے دو اعشاریہ تین ارب ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجاجو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں تین عشاریہ چھ فیصد کم ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں ورکرزکی ترسیلات زر کا مالی حجم گیارہ ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کے دوران سعودی عرب سے چون کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے اکتالیس کروڑ ڈالر، برطانیہ سے چونتیس کروڑ ڈالر اور امریکہ سے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے چھبیس کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔