نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں میں 99.43 فیصد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کر لیا، ڈاکٹر مقصود

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے پولیو مہم کے اختتام پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ممبران سے گفتگو کرتے بتایا کہ موجودہ انسداد پولیو مہم کے دوران تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 99.43 فیصد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا گیا

اس مہم میں مجموعی طور پر 325 پولیو ٹیموں نے حصہ لیا انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو قطروں پینے سے رہ جانے والے بچوں کو جلد از جلد پولیو کے قطرے پلوائیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے کہا کہ اس شدت کی گرمی کے موسم میں پولیو ورکرز نے انتہائی فرض شناسی اور والدین نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کو قطرے پلوائے جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ پولیو کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو م¶ثر حکمت عملی کے تحت شکست کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں