منشیات فروشوں

نوشہرہ ورکاں:مقامی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات فروش گرفتار

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) مقامی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات فروش گرفتار سات کلو چرس اور کار قبضہ میں لے لی

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی چوہدری خالد اسلم جھٹول کی منشیات کے خلاف مہم کے دوران انسپکٹر محمد ریاض سنگھا ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں اور سب انسپکٹر رانا محمد ایوب نے کاروائی کرتے ہوئے فرحان سندھو سکنہ مائی دا ڈیرہ مریدکے کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے سات کلو چرس اور کار ہنڈا سوک رجسٹریشن نمبر LEH-314-14 کو قبضہ میں لے لیا مقامی پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 9C کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری خالد اسلم جھٹول نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک سست رفتار زہر ہے جو آہستہ آہستہ انسان کے جسم کو کھوکھلا اور عمر کو کم کرتا جاتا ہے صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے منشیات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے جس کے لئے بلاتفریق کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی قسم کا دبا¶ قبول نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں