بین الاضلاعی گینگ

نوشہرہ ورکاں:درجنوں وارداتوں میں مطلوب ڈاکووں کے بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ فائرنگ سے جاں بحق

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) درجنوں وارداتوں میں مطلوب ڈاکووں کے بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ عنصر عباس ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق

ذرائع کے مطابق تھانہ کوٹ لدھا کے علاقہ میں تین ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں صفدر عطاءبھٹی اور رانا عادل اقبال انچارج پولیس چوکی حیدری چوک نے بھڑ چوک پر ناکہ لگایا جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے ناکہ پر موجود پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور موٹر سائیکل چھوڑ کر قبرستان کی طرف فرار ہو گئے تعاقب کرنے پر پولیس کو قبرستان سے عنصر عباس ولد سلطان محمود سکنہ جہلن کی نعش ملی جو اپنے ساتھیوں کی ہی فائرنگ سے جاں بحق ہو چکا تھا

جبکہ اس کے دو نامعلوم ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے موقع سے موٹر سائیکل پسٹل 30 بور اور نعش کی تلاشی کے دوران 9500 روپے نقدی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات برآمد کر کے قبضہ میں لے لیں اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں