نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں:انچارج پولیس چوکی حیدری چوک کو فرائض کی بہتر طور پر ادائیگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) سی پی او گوجرانوالہ سرفراز احمد فلکی اور ایس پی عبدالوہاب کی جانب سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد افضل گوجر انچارج پولیس چوکی حیدری چوک کو فرائض کی بہتر طور پر ادائیگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کو انعامات دینے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی ہے تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی اور بہتر انداز سے سرانجام دیں اس موقع پر محمد افضل گوجر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور پرامن معاشرے کا قیام میری اولین ترجیح ہے جس کے لئے میں پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے کام کرونگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں