نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں، ڈی ایس پی چوہدری ہاشم محمود کی ہدائت پرغیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم جاری

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم کلاشنکوف رائفل 44 بور پسٹل 30 بور میگزین اور سینکڑوں گولیاں برآمد چھ ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی چوہدری ہاشم محمود گوجر کی غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران انسپکٹر ساجد محمود سوہل کی نگرانی میں سب انسپکٹر احسن جاوید چٹھہ اور مقامی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے وقار، ساجد، اسلم، ناصر، بلال ساکنان ماڑی بھنڈراں اور قیصر سیکھو سکنہ نوکھر سے ایک کلاشنکوف ایک رائفل 44 بور پسٹل 30 بور میگزین 223 اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری ہاشم محمود گوجر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اس سلسلے میں بلاتفریق اور فوری کاروائی کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں