ہائیکو ماس

نورڈ اسٹریم 2 پائپ لائن کے بارے میں جرمن موقف برقرار رہے گا، جرمن وزیر خارجہ

برلن (عکس آن لائن) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس وائٹ ہاس میں عنقریب آنے والی تبدیلی کے بعد بھی بحیرہ بالٹک نارڈ اسٹریم 2 پائپ لائن منصوبے کے بارے میں امریکا کے ساتھ تنازعے میں جرمنی کے موقف پر قائم رہنا چاہتے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی ایس پی ڈی کے سیاستدان 20 جنوری کو نو منتخب صدر جو بائیڈن کے سرکاری طور پر اقتدار سنبھالنے کے بعد بھی نارڈ اسٹریم 2 پائپ لائن کے بارے میں جرمنی کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لانا چاہتے۔ ماس کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ یورپی خودمختاری کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس کا یہ مطلب نکالا جا سکتا ہے کہ جو کچھ امریکا چاہے گا، وہی ہو گا۔ انہوں نے اس امر پر زوز دیا کہ برلن حکومت بحیرہ بالٹک نارڈ اسٹریم 2 پائپ لائن کے بارے میں اپنا موقف نہیں بدلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں