گورنر پنجاب

نوجوان تحریک انصاف کی طاقت ہیں‘ گورنر پنجاب

لاہور (نمائندہ عکس)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ نوجوان تحریک انصاف کی طاقت ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے تحریک انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قیام سے پہلے مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والا سیاست میں آنے کا سوچ بھی سکتا تھا۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ نوجوان تحریک انصاف کی طاقت ہیں، مخلص اور محب وطن نوجوان عمران خان کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آئین ، قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی، پاکستان تحریک انصاف نے آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کے لیے بھی جدوجہد کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتیں ماضی میں بھی عوام کو بے وقوف بناتی رہی ہیں، ان دونوں جماعتوں کی وجہ سے ہی تحریک انصاف وجود میں آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عوام خو د دار پاکستان کے لیے لاہور مینار پاکستان جلسے کو کامیاب بنانے میں عمران خان کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان فرد واحد کا نام نہیں بلکہ شعور اور خوداری کا نام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں