صدر ٹرمپ

نوجوان تارکین وطن کو شہریت دی جا سکتی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (عکس آن لائن) صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نوجوان تارکین وطن کو شہریت دینے کے لیے کوئی راستہ نکال رہے ہیں۔

انہوں نے اس سلسلے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ امیگریشن کے اس نئے قانون کی کیا شکل ہوگی۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ لوگ

اس سے خوش ہوں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امیگریشن کے بارے میں جلد ہی ایک نئے انتظامی حکم نامے پر دستخط کرنے والے ہیں۔

اس میں ان نوجوانوں کو شہریت دینے کی راہ ہموار کی جائے گی جو اپنے والدین کے ہمراہ بچپن میں غیر قانونی طور پر امریکہ آئے

تھے۔ہسپانوی زبان کے ٹی وی نیٹ ورک ‘ٹیلی منڈو’ کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نیکہا کہ بچپن میں غیر قانونی طور پر امریکہ آنے

والے بچوں کے زیر التوا پروگرام یعنی DACA کے حق میں یہ منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ان کو امریکہ میں قیام کی

عارضی اجازت ملی ہے۔ صدر نے کہا کہ ہم ان کی شہریت کے لیے راستہ نکال رہے ہیں۔وائٹ ہاوس کے ترجمان نے اس انٹرویو کے

بعد ایک بیان میں کہا کہ انتظامی حکم نامہ اہلیت کی بنیاد پر ہوگا۔ انہوں نے اس بات کو ایک بار پھر دہرایا کہ ٹرمپ کانگریس کے

ساتھ ملکر اسکا باقاعدہ قانونی حل تلاش کریں گے۔ اس میں شہریت کے علاوہ مضبوط تر سرحدی سیکورٹی اور اہلیت کی بنیاد پر

مستقل اصلاحات شامل ہوں گی۔ لیکن، عام معافی نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں