وزیراعظم

نوجوانوں کیلئے وہ سب کچھ کریں جس سے کامیابی ملے،وزیراعظم

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،یقین ہے کامیاب جوان پروگرام معیشت کی بہتری میں سازگار ثابت ہوگا۔جمعے کے روز وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی اور کامیاب جوان پروگرام کی ماہانہ رپورٹ پیش کی، عثمان ڈار نے وزیراعظم کو پروگرام کی شفافیت، میرٹ اور درخواستوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صرف 20 دنوں میں 10 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں،

نوجوانوں کی بڑی تعداد نے 1 سے 5 لاکھ تک قرض کی درخواستیں دیں، درخواستوں کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوچکا ہے اور قرض کی تقسیم آئندہ ماہ ہوگی۔وزیراعظم نے پروگرام کی زبردست پذیرائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کیلئے وہ سب کریں گے جس سے کامیابی کی راہ ہموار ہو، نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں حکومتی سرپرستی ہر حال میں یقینی بنائیں گے، نوجوان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،

یقین ہے کہ کامیاب جوان پروگرام معیشت کی بہتری میں سازگار ثابت ہوگا، نئے کاروبار سے اقتصادی صورت حال میں بھی بہتری آئے گی، نوجوانوں کے روزگار کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے جبکہ میرٹ اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں