نواک جوکووچ

نواک جوکووچ کو ویکسی نیشن نہ کروانے پر ایک بار پھر ٹورنامنٹ سے روک دیا گیا

لندن ( عکس آن لائن) سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو ایک بار پھر کوویڈ ویکسی نیشن کے معاملے پر ٹینس ٹورنامنٹس میں شرکت سے روک دیا گیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 35سالہ نواک جوکووچ انڈیانا ویلس اور میامی میں ماسٹرز 1000ایونٹس نہیں کھیل سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے غیرملکیوں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں توسیع کردی ہے۔رپورٹس کے مطابق نواک جوکووچ نے ویکسی نیشن نہیں کروائی ہے جبکہ امریکہ میں ویکسی نیشن کا ثبوت دینا لازمی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں 10 اپریل تک غیر ملکیوں کے لیے ویکسی نیشن لگوانے کا ثبوت دینا لازمی ہے۔واضح رہے کہ ٹینس ایونٹس 6اور 20مارچ کو شروع ہوں گے اور نواک جوکووچ مسلسل دوسرے برس ایونٹس مس کریں گے۔گزشتہ برس نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں بھی ویکسین نہ لگوانے پر حصہ نہیں لینے دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ انہیں آسٹریلیا میں ایئرپورٹ پر ہی روکے رکھا گیا تھا۔نواک جوکووچ پابندی اٹھائے جانے کے بعد اب آسٹریلیا میں موجود ہیں اور وہ رواں مہینے آسٹریلین اوپن میں حصہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں