نواک جوکووچ

نواک جوکووچ روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کے فیصلے پر ومبلڈن انتظامیہ پر برس پڑے

اسلام آباد (عکس آن لائن)عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نواک جوکووچ روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کے فیصلے پر ومبلڈن انتظامیہ پر برس پڑے ۔ایک بیان میں سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے کہا کہ میں جنگ کی ہمیشہ مذمت کروں گا، مجھے اندازہ ہے جنگ کی کتنی تکلیف ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ومبلڈن کے فیصلے کی حمایت نہیں کرسکتا، جب سیاست کھیل میں مداخلت کرتی ہے تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہوتا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر سب سے بڑے ٹینس ایونٹ ومبلڈن چیمپئن شپ میں شرکت پر پابندی لگادی گئی تھی۔خیال رہے کہ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ رواں برس 27 جون سے 10 جولائی تک ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں