یاسمین راشد

نواز شریف کے جنیٹک ٹیسٹ کا فیصلہ میڈیکل بورڈ ہی کر سکتا ہے،یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی مجموعی حالت خطرے سے باہر ہے، اس طرح کی نوعیت میں پلیٹ لیٹس بڑھتے اور کم ہوتے رہتے ہیں، ان کے جینیٹک ٹیسٹ کا فیصلہ بورڈ ہی کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے نواز شریف کی طبیعت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ان کے شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن میں بہتری آئی ہے، شریف سٹی اسپتال کے ڈاکٹروں کو علاج سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ شریف سٹی اسپتال کے ڈاکٹروں سے میڈیکل بورڈ نے ملاقات کر کے تمام طبی رپورٹس اور علاج کی تفصیلات فراہم کر دیں، پاکستان میں ڈی این اے ٹیسٹ سے بیماری کی تشخیص کی جا سکتی ہے، نواز شریف کے جنیٹک ٹیسٹ کا حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ ہی کر سکتا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی موجودہ بیماری نئی نہیں بلکہ پرانی ہے، ان کی بون میرو اب خود سے پلیٹ لیٹس بنا رہی ہیں، مجموعی طور پر ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں