سیف الملوک کھوکھر

نواز شریف کے استقبال کے لئے پورا شہر ہی جلسہ گاہ میں تبدیل ہوجائے گا’سیف الملوک کھوکھر

لاہور (عکس ان لائن) مسلم لیگ (ن) نے لاہور گریٹر اقبال پارک میں 21 اکتوبر کے جلسے کے لیے پارکنگ سائٹس کا پلان مرتب کر لیا،50ہزار سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے پارکنگ سائٹس دستیاب ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک کے اطراف میں 4اطراف سے آنے والے قافلوں کو پارکنگ مہیا کیے جانے کا پلان مرتب کیا گیا ہے،

جلسہ گاہ آنے والے قافلوں کی رہنما ئی کے لیے خاص طور پر 30کوآرڈینیٹرز مقرر کر دیئے گئے، جلسہ گاہ میں موجود کوآرڈینیٹرز قافلوں کے مختص انکلیو کی رہنمائی بھی کریں گے۔ لاہور کے تمام سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز سمیت ضلعی و ڈویژنل صدرو اور جنرل سیکرٹریز کو گائیڈ لائنز دے دی گئی ہیں۔جلسہ گاہ آنے والے کارکنوں کو 4مختلف پارکنگ ایریا فراہم کیے جائیں گے، سینئر رہنمائوں اور پارٹی کی مرکزی قیادت کے لیے الگ پارکنگ ایریا مختص کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کو بریف کر دیا گیا، 21اکتوبر کو پورا شہر ہی جلسہ گاہ میں تبدیل ہوجائے گا، قائد کے استقبال کے لیے 10 لاکھ سے زیادہ لوگ آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں