رانا تنویر حسین

نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اٹل فیصلہ ہے؛ رانا تنویر حسین

شیخوپورہ (عکس آن لائن) سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اٹل فیصلہ ہے مسلم لیگ ن کے کارکن اور عوام میاں محمد نواز شریف کا تاریخ ساز استقبال کریں گے پوری قوم نواز شریف کی وطن واپسی کی منتظر ہے

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور آئین اور قانون کے آگے سرنگوں ہوئے نواز شریف کے خلاف مقدمات سیاسی انتقام کے سوا کچھ بھی نہیں میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کی خبر پر پارٹی اور عوام میں کافی جوش وجذبہ پایا جاتا ہے 21اکتوبر کو وطن واپسی پر مینار پاکستان پر انکا فقید المثال استقبال کیا جائے گا میاں نواز شریف بے بنیاد اور بوگس مقدمات میں قانون کا سامنا کریں گے اور امید ہے کہ عدالتیں انصاف کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں