مسرت جمشیدچیمہ

نواز شریف کی پی پی ،جے یو آئی کووزیر اعظم شپ کی پیشکش ”پلے نئیں دھیلہ تے کردی پھرے میلہ میلہ ” کے مصداق ہے ‘ مسرت چیمہ

لاہور( عکس آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے نواز شریف کی جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیپلزپارٹی اورجے یو آئی (ف) کوآئندہ مدت کیلئے وزیر اعظم شپ کی پیشکش کو ”پلے نئیں دھیلہ تے کردی پھرے میلہ میلہ ” کے مصداق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اور آپ کی بیٹی تو وزیر اعظم بننے کے خواب آنکھوں میں سجائے پھر رہے ہیں،آپ انتظار کریں اپنی سیاست کے دوبارہ پروان چڑھنے اور وزیر اعظم بننے کی خواہشیں آپ کے سینے میں ہی دم توڑ جائیں گی ۔

میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے بیان میں مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ آپ کہتے ہیں تین بار وزیر اعظم بن کر دیکھ لیا اس عہدے کی کوئی اوقات نہیں ہوتی تو پھر چوتھی بار وزیر اعظم بننے کیلئے کیوں ہلکان ہو رہے ہیں ،پی ڈی ایم کے اتحاد میں شامل جماعتیں اورخصوصاً پیپلزپارٹی آپ کے کسی بھی وعدے پریقین کرنے کیلئے تیار نہیں، وقت آنے پر آنکھیں بدل لینا اوردھوکہ دیناآپ کا سنہرا ماضی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی میدان میں انشااللہ آپ کواور آپ کے حواریوں کو ملک دشمن بیانیے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں