اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں ہے نہ ہی نون لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں ہے نہ ہی نون لیگ کوء نظریاتی جماعت ہے۔
انہوںنے کہاکہ ایک طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کی وجہ سے مفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے۔فواد چودھری نے کہاکہ ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جا سکتا، ڈسکہ میں نون لیگ نہیں جیتی پی ٹی آئی ہاری ہے اور اس کی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندرتوجہ دلاتا ہی رہا ہوں۔