نواز شریف

نواز شریف کا دورہ بلوچستان، اہم سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کو بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔(ن )لیگ ذرائع کے مطابق نواز شریف منگل کو بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائیں گے، نواز شریف دورہ بلوچستان میں پارٹی رہنماؤں اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ بلوچستان جائیں گے، نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی رہنما ن لیگ میں شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے بلوچ رہنما نوابزادہ میر لشکری رئیسانی کی ملاقات ہوئی تھی جس میں شہباز شریف نے انہیں ن لیگ میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی۔لشکری رئیسانی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کروں گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں